دہلی

وزیراعظم مودی کے بیرونی دوروں پر 22کروڑ روپے خرچ

مرکزی مملکتی وزیر خارجہ وی مرلی دھرن نے راجیہ سبھا میں پوچھے گئے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدرجمہوریہ نے 2019 کے بعد سے 8 بیرونی دورے کئے ہیں اور ان دوروں پر خرچ کی گئی رقم زائداز 6.24 کروڑ روپے تھی۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے 2019 کے بعد سے 21 بیرونی دورے کئے ہیں جن پر زائداز 22.76 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ حکومت نے آج یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات
سفارتی تنازعہ، دفتر خارجہ میں مالدیپ کے سفیر کی طلبی
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)

مرکزی مملکتی وزیر خارجہ وی مرلی دھرن نے راجیہ سبھا میں پوچھے گئے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدرجمہوریہ نے 2019 کے بعد سے 8 بیرونی دورے کئے ہیں اور ان دوروں پر خرچ کی گئی رقم زائداز 6.24 کروڑ روپے تھی۔

 وزیراعظم نے 2019 کے بعد سے تین مرتبہ جاپان کا اور امریکہ کا دورہ کیا ہے جبکہ دو مرتبہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ صدرجمہوریہ کے دوروں میں 8 کے منجملہ 7 دورے رام ناتھ کووند نے کئے تھے جبکہ موجودہ صدر دروپدی مرمو نے گزشتہ سال ستمبر میں برطانیہ کا دورہ کیا۔