بی جے پی عصمت ریزی کے ملزمین کو بچانے کی کوشش کررہی ہے: راہول گاندھی

گاندھی نے ٹویٹ کیا، "اُناؤ - بی جے پی ایم ایل اے کو بچانے کا کام۔ کٹھوعہ: عصمت دری کرنے والوں کی حمایت میں ریلی۔ ہاتھرس- حکومت عصمت دری کرنے والوں کے حق میں۔ گجرات - عصمت دری کرنے والوں کی رہائی اور اعزاز۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت خواتین مخالف ہے اور ظالموں اور عصمت دری کے ملزمان کا دفاع کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بی جے پی کی اتر پردیش حکومت عصمت دری کے ملزمان کو تحفظ فراہم کرتی ہے وہیں گجرات کی بی جے پی حکومت عصمت دری اور قتل کے ملزمان کو یوم آزادی پر معافی دے کر رہا کرتی ہے۔

 انہوں نے اسے شرمناک سیاست کے ساتھ ساتھ چھوٹی ذہنیت کی سیاست بھی قرار دیا ہے۔ گاندھی نے ٹویٹ کیا، "اُناؤ – بی جے پی ایم ایل اے کو بچانے کا کام۔ کٹھوعہ: عصمت دری کرنے والوں کی حمایت میں ریلی۔ ہاتھرس- حکومت عصمت دری کرنے والوں کے حق میں۔ گجرات – عصمت دری کرنے والوں کی رہائی اور اعزاز۔ مجرموں کی حمایت خواتین کے تئیں بی جے پی کی چھوٹی ذہنیت کو ظاہر کرتی ہے۔ ایسی سیاست پر شرمندگی نہیں ہوتی، وزیراعظم جی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button