دہلی یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں طلباء گروپس میں جھڑپ،7 زخمی

اے بی وی پی اور بھگت سنگھ چھاترا ایکتا گروپ کے 10 تا12 طلباء کے درمیان آج دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں ایک ٹی اسٹال کے قریب جھڑپ ہوئی۔

نئی دہلی: اے بی وی پی اور بھگت سنگھ چھاترا ایکتا گروپ کے 10 تا12 طلباء کے درمیان آج دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں ایک ٹی اسٹال کے قریب جھڑپ ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ کم ازکم 7 طلباء زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تقریبا 4 بجے شام پیش آیا تھا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ہمیں 7 میڈیکو لیگل کیسس کی اطلاع ملی ہے۔

شکایات کے مطابق قانونی کارروائی شروع کی جارہی ہے۔ اسی دوران اے بی وی پی نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ بعض بیرونی افراد نے اے بی وی پی سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹی طالبات کے ساتھ بدتمیزی کی تھی اور ان پر حملہ بھی کیا تھا۔

ہم نے موریس نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے، اس معاملہ میں بیرونی افراد اور بعض دیگر گروپس ملوث ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button