رائے پورمیں فروری میں کانگریس کا پلینری سیشن

کانگریس نے اتوارکے دن اعلان کیاکہ وہ آئندہ سال فروری کے دوسرے نصف حصہ میں چھتیس گڑھ کے رائے پورمیں سہ روزہ کھلااجلاس منعقد کرے گی۔

نئی دہلی: کانگریس نے اتوارکے دن اعلان کیاکہ وہ آئندہ سال فروری کے دوسرے نصف حصہ میں چھتیس گڑھ کے رائے پورمیں سہ روزہ کھلااجلاس منعقد کرے گی۔

پارٹی نے بھارت جوڑو یاترا کے فالواپ کابھی اعلان کیا۔26 جنوری سے دوماہ کیلئے ہاتھ سے ہاتھ جوڑوابھیان(مہم) چلائی جائے گی جس کے دوران پدیاترائیں نکالی جائیں گی۔راہول گاندھی نے بھارت جوڑویاترا میں جو اصل پیام دیا وہ اورمودی حکومت کے خلاف چارج شیٹ عوام میں تقسیم کی جائے گی۔

کانگریس کے نئے صدر کی تشکیل کردہ اسٹیرنگ کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا۔ کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کیاکہ کانگریس کا85واں پلینری سیشن فروری 2023 کے دوسرے نصف حصہ میں رائے پور میں ہوگا۔کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہاکہ سہ روزہ اجلاس میں ہم مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایک بڑا جلسہ عام بھی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیرنگ کمیٹی میٹنگ میں بھارت جوڑویاترا کاجائزہ بھی لیاگیا اورمستقبل کا لائحہ عمل طے کیاگیا۔26۔ جنوری سے دوماہ کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو ابھیان بڑے پیمانہ پر چلائی جائے گی۔

بلاک سطح کی پدیاترائیں تمام گرام پنچایتوں اوربوتھس کا احاطہ کریں گی۔ کانگریس جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشنس جے رام رمیش نے کہاکہ پارٹی26 جنوری تک اپنی کنیاکماری تا سری نگریاترا کوختم کردینے کاارادہ رکھتی ہے۔

یاترا24 دسمبرکودہلی میں داخل ہوگی اوریہاں چند دن کنٹینرس کی سرویس کرائی جائے گی۔ اسٹیرنگ کمیٹی نے نوٹ کیاہے کہ بھارت جوڑو یاترا زبردست کامیاب رہی اورلاکھوں لوگوں نے اس میں حصہ لیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button