راشن کارڈ ہولڈرس کو ترنگا خریدنے پر مجبورکرنا شرمناک: ورون گاندھی

پیلی بھیت کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں بعض راشن کارڈ ہولڈرس کو یہ شکایت کرتے دکھایا گیا ہے کہ انہیں ترنگا خریدنے 20 روپے دینے پر مجبو ر کیا جارہا ہے۔

نئی دہلی: بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے چہارشنبہ کے دن الزام عائد کیا کہ راشن کارڈ ہوللارس کو ترنگا خریدنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کا غریبں ں پر بوجھ بن جانا بدبختی ہوگی۔

ورون گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ترنگے کی قیمت وصول کرنا شرمناک ہے جو ہر ہندوستانی کے دل میں بستا ہے۔ پیلی بھیت کے رکن پارلیمنٹ نے ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں بعض راشن کارڈ ہولڈرس کو یہ شکایت کرتے دکھایا گیا ہے کہ انہیں ترنگا خریدنے 20 روپے دینے پر مجبو ر کیا جارہا ہے۔

ترنگا نہ خریدنے پر راشن نہیں دیا جارہا ہے۔ مرکزی حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ہر گھر ترنگا پروگرام کے تحت 13 تا 15  اگست اپنے مکانوں پر قومی پرچم لہرائیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button