تعلیم و روزگار

اوپن یونیورسٹی پی جی امتحانات، فیس کی آخری تاریخ کا اعلان

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ (پی جی) سال اول و دوم کے امتحانات کا 3 جولائی سے آغاز ہوگا۔ امتحان کا وقت دوپہر 2 تا 5 بجے شام رہے گا۔

حیدرآباد: ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ (پی جی) سال اول و دوم کے امتحانات کا 3 جولائی سے آغاز ہوگا۔ امتحان کا وقت دوپہر 2 تا 5 بجے شام رہے گا۔

متعلقہ خبریں
امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی
اوپن یونیورسٹی ڈگری امتحانات کا اعلان، سال 2016 اور پیشتر طلبہ کو موقع

یہ امتحان دونوں تلگو ریاستوں میں منعقد ہوگا۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 2 جون مقرر کی گئی ہے۔

طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.braouonline.in کے رجسٹریشن پر کلک کرتے ہوئے فیس ادا کریں۔

امتحانی فیس ٹی ایس /اے پی آن لائن سنٹرس کے علاوہ ڈیبٹ‘کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ بھی ادا کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 18005990101 یا ہیلپ ڈسک میں 7382929570 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔