دہلی

سنٹر فار پالیسی ریسرچ کا ایف سی آر اے لائسنس معطل

وزارت ِ داخلہ نے ممتاز پبلک تھنک ٹینک‘ سنٹر فار پالیسی ریسرچ (سی پی آر) کا ایف سی آر اے لائسنس معطل کردیا ہے۔

نئی دہلی: وزارت ِ داخلہ نے ممتاز پبلک تھنک ٹینک‘ سنٹر فار پالیسی ریسرچ (سی پی آر) کا ایف سی آر اے لائسنس معطل کردیا ہے۔ عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔

سنٹر کے خلاف گزشتہ برس ستمبر میں انکم ٹیکس سروے کے بعد سے نظر رکھی جارہی تھی۔ انکم ٹیکس چھاپے کو تکنیکی اصطلاح میں سروے کہا جاتا ہے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر سنٹر فار پالیسی ریسرچ کا ایف سی آر اے (فارن کنٹریبیوشن ریگولیشن ایکٹ) لائسنس معطل کردیا گیا ہے۔

اب یہ ادارہ بیرونی عطیات حاصل نہیں کرسکے گا۔ اس غیرمنفعت بخش ادارہ کو انڈین کونسل فار سوشل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر) سے بھی گرانٹ ملتی ہے۔