سپریم کورٹ میں صرف خاتون ججس پر مشتمل بنچ کی تشکیل

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے جمعرات کے روز ازدواجی تنازعات اور ضمانت کے معاملات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لئے جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس بیلا ایم ترویدی پر مشتمل ایک تمام خواتین پر مشتمل بنچ تشکیل دیا ہے۔

نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے جمعرات کے روز ازدواجی تنازعات اور ضمانت کے معاملات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لئے جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس بیلا ایم ترویدی پر مشتمل ایک تمام خواتین پر مشتمل بنچ تشکیل دیا ہے۔

عدالت ِ عظمیٰ کی تاریخ میں یہ تیسرا موقع ہے کہ صرف خواتین پر مشتمل بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔ 2 رکنی بنچ فی الحال عدالت ِ عظمیٰ کی عدالت نمبر 11 میں سماعت کررہی ہے۔

بنچ کے سامنے 32 معاملات درج ہیں جن میں ازدواجی تنازعات سے متعلق 10 معاملات شامل ہیں جو منتقلی کی درخواستوں کے ساتھ شروع ہوتے ہیں۔

ان کے بعد 10معاملات ضمانت سے متعلق ہیں۔ صرف خواتین پر مشتمل پہلی بنچ 2013 میں تشکیل دیا گیا تھا جب جسٹس گیان سدھا مشرا اور جسٹس رنجنا پرکاش دیسائی پر مشتمل بنچ تشکیل دی گئی تھی جس کے بعد 2018 میں جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اندرابنرجی پر مشتمل بنچ تشکیل دیا گیا تھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button