صحافی محمد زبیر کی گرفتاری میں دہلی کے تاجر کا ہاتھ

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ گمنام ٹویٹر ہینڈل ایک 36 سالہ رئیل اسٹیٹ تاجر چلارہا تھا جس کا بنیادی تعلق راجستھان میں اجمیر سے ہے اور فی الحال وہ دہلی کے دوارکا علاقہ میں رہتا ہے۔

نئی دہلی: آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی گرفتاری کے پس پردہ دہلی کا ایک رئیل اسٹیٹ تاجر ہے جس کا بنیادی تعلق راجستھان کے اجمیر سے ہے۔ پولیس عہدیداروں نے اس شخص کا نام نہیں بتایا۔وہ ایک ٹویٹر ہینڈل @balajikijaiin کی شناخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو ہنومان بھکت کے نام کے تحت چلایا جارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس شخص کے کسی سیاسی جماعت سے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ گمنام ٹویٹر ہینڈل ایک 36 سالہ رئیل اسٹیٹ تاجر چلارہا تھا جس کا بنیادی تعلق راجستھان میں اجمیر سے ہے اور فی الحال وہ دہلی کے دوارکا علاقہ میں رہتا ہے۔ پولیس نے آئی پی اڈریس کی بنیاد پر اس کا پتہ چلایا اور اسے تحقیقات میں شامل ہونے رسمی نوٹس دی گئی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button