دہلی

عوام ’ بھارت جوڑو یاترا‘ سے پرجوش ہیں: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا، "بھارت جوڑو یاترا ٹاملناڈو سے کیرالا میں داخل ہوئی۔ سماج کا ہر طبقہ اس پد یاترا سے پرجوش ہے۔ کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں، خواتین، بچوں، بوڑھوں سمیت تمام کی شرکت اور جوش قابل دید ہے۔"

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو کہا کہ پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک جاری ‘بھارت جوڑو یاترا’ سے لوگ پرجوش ہیں اور عوام، لوٹنے میں مصروف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت سے آزادی چاہتے ہیں۔

واڈرا نے ٹویٹ کیا، "بھارت جوڑو یاترا تمل ناڈو سے کیرالہ میں داخل ہوئی۔ سماج کا ہر طبقہ اس پد یاترا سے پرجوش ہے۔ کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں، خواتین، بچوں، بوڑھوں سمیت تمام کی شرکت اور جوش قابل دید ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کا پیغام واضح ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور تقسیم کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔