کھیل

پاکستان کی بدترین کارکردگی، شائقین کرکٹ کی ٹیم پر تنقیدیں۔ شدید غم و غصے کا اظہار

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

پاکستان کی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی پر ایکس (ٹوئٹر) پر کرکٹ شائقین بھی شدید غم و غصے کا اظہار کر

متعلقہ خبریں
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
دوہری مہارت کے کھلاڑی
ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
رمضان میں ہند۔ پاک مچھیروں کی رہائی کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ہندوستان کی پاکستان پر تنقید

دہلی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے دئے گئے 338 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 244 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

پاکستانی ٹیم نے چار کامیابیوں کے ساتھ ورلڈ کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی اور یوں گرین ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے سے محروم رہی۔

پاکستان کی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی پر ایکس (ٹوئٹر) پر کرکٹ شائقین بھی شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

حسیب نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایک ایسی ٹیم جس میں سوپراسٹارز اور قابل کھلاڑی تھے وہ کچھ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ نسیم شاہ کے باہر ہونے کے باوجود میں نے امید کی تھی کہ ہم سیمی فائنل میں جائیں گے۔

حسن تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’2007 کے ورلڈ کپ کے بعد اب تک کی بدترین کارکردگی اور جس طرح کے لوگ پی سی سی میں انچارج ہیں مزید کوئی امید بھی نہیں ہے۔‘

صحافی عمران صدیقی لکھتے ہیں کہ ’ورلڈ کپ میں اب تک کی بدترین کارکردگی۔ پاکستان کو پہلی مرتبہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں پانچ میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ اس سے قبل 1999 اور 1983 کے ورلڈ کپ میں پاکستان نے چار میچ ہارے تھے۔‘

ٹوئٹر ہینڈل ینگ گوئی نے تبصرہ کیا کہ ’اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے بری طرح فلاپ ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ بھی رہی ہے کہ شاہین کی گیند کے ساتھ کارکردگی شرمناک تھی۔‘