حیدرآباد

کے سی آر، سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا اتوار کو فضائی سروے کریں گے

وزیرصحت ہریش راو دریائے گوداوری کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے تمام اسپتالوں کے ہیلت اسٹاف اور ڈاکٹرس کے ساتھ اجلاس منعقد کررہے ہیں تاکہ وبائی امراض کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو، ریاست کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا اتوار کو فضائی سروے کریں گے۔وزیراعلی، نرمل کے کڈم پروجیکٹ سے اس فضائی سروے کا آغاز کریں گے اور دریائے گوداوری کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کریں گے۔ان کے ساتھ چیف سکریٹری سومیش کمار بھی موجود ہوں گے۔

حکام نے اس فضائی سروے کے روٹ اور دیگر طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی ہے۔اسی دوران وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے وزیرصحت ہریش راو دریائے گوداوری کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے تمام اسپتالوں کے ہیلت اسٹاف اور ڈاکٹرس کے ساتھ اجلاس منعقد کررہے ہیں تاکہ وبائی امراض کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔