حیدرآباد

ضلع کھمم ہمیشہ کانگریس کا گڑھ رہا اور رہے گا : رینوکا چودھری

سابق مرکزی وزیر وکانگریس قائد رینو کا چودھری نے کہا ہے کہ ضلع کھمم ہمیشہ کانگریس کا گڑھ رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا کھمم میں جو بھی ترقیاتی پراجکٹ اور کام انجام پائے ہیں وہ کانگریس دور میں انجام پائے ہیں۔

حیدرآباد: سابق مرکزی وزیر وکانگریس قائد رینو کا چودھری نے کہا ہے کہ ضلع کھمم ہمیشہ کانگریس کا گڑھ رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا کھمم میں جو بھی ترقیاتی پراجکٹ اور کام انجام پائے ہیں وہ کانگریس دور میں انجام پائے ہیں۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
شعبہ لائف سائنسس کیلئے50 ہزار گریجویٹس کو ہنر مند بنانے کا ہدف: سریدھر بابو

انہوں نے چالنج کیا کہ وہ کانگریس کی ترقی کے موضوع پر کسی بھی جماعت یا قائد سے کھلے عام مباحث کیلئے تیار ہیں رینو کا چودھری آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بی جے پی اور بی آر ایس قائدین کھمم میں اپنی کامیابی کا دعوی کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کانگریس پارٹی ضلع کی 10 اسمبلی اور 2پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ گذشتہ انتخابات میں رقم اورشراب کا لالچ دے کر ٹی آ رایس نے 6 نشستیں حاصل کی تھیں لیکن اس بار عوام بی آر ایس ا ور بی جے پی کے جھوٹے وعدوں پر بھروسہ نہیں کریں گے اور کانگریس کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس نے سابق میں بی جے پی حکومت کی تمام بلوں بشمول تین طلاق بل کی پارلیمنٹ میں تائید کی تھی۔ آج بی جے پی اور بی آر ایس قائدین ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے ہوئے ڈرامہ کررہے ہیں۔ عوام ان کی گمراہ کن باتوں میں آنے والے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس ایس حکومت نے سرپنچوں کو جاری کردہ مرکزی فنڈ کو دیگر مقاصد کیلئے استعمال کردیا ہے اور جب احتجاج کا اعلان کیا گیا تو پولیس نے چوروں کی طرح گھروں میں گھس کر کانگریس کارکنوں اور سرپنچوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

رینوکا چودھری نے کہا کہ ملک، نازک دور سے گذر رہا ہے اور اب یہ ملک طالبان کی بادشاہت بن چکا ہے۔ اگر ریاست دیوالیہ ہوتی ہے تو اس کا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا۔ انہوں نے کے سی آر پر ریاست کی معیشت کوتباہ کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ان کی غلط پالیسیوں سے کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔