شمالی بھارت

گیان واپی مسجد کیس‘ ہندو فریق کی بحث شروع

ہندو فریق کے وکیل نے چہارشنبہ کے دن یہاں کی ضلع عدالت سے کہا کہ 1991کا مذہبی مقامات کا قانون‘ گیان واپی مسجد۔ شرنگار گوری کامپلکس کیس پر لاگو نہیں ہوتا۔

وارانسی: ہندو فریق کے وکیل نے چہارشنبہ کے دن یہاں کی ضلع عدالت سے کہا کہ 1991کا مذہبی مقامات کا قانون‘ گیان واپی مسجد۔ شرنگار گوری کامپلکس کیس پر لاگو نہیں ہوتا۔

یہاں ہندوؤں کو پوجا کی اجازت ملنی چاہئے۔ وکلاء ہری شنکر جین اور وشنو جین نے ہندو فریق کی طرف سے بحث کی۔ بحث جمعرات کو بھی جاری رہے گی۔

ہری شنکر جین نے عدالت سے کہا کہ مسلم فریق جس زمین پر اپنا دعویٰ جتارہا ہے وہ آدی وشویشور مہادیو کی ہے۔ مسلم فریق نے کل اپنی بحث مکمل کرلی تھی۔