کھیل

ایشیا کپ میں ہند و پاک مقابلے کا بخار شائقین کے سرچڑھ گیا، مزید تفصیلات جانیں

ایشیا کپ میں ہندوستان پاکستان کے درمیان ہونے والے مقابلے کا بخار ابھی سے شائقین کے سر چڑھ گیا، پاک ہندوستان میچ کے ٹکٹ آتے ہی بک گئے۔

لاہور: ایشیا کپ میں ہندوستان پاکستان کے درمیان ہونے والے مقابلے کا بخار ابھی سے شائقین کے سر چڑھ گیا، پاک ہندوستان میچ کے ٹکٹ آتے ہی بک گئے۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
عثمان خواجہ، سیاہ پٹی پر آئی سی سی کے فیصلہ کو چالینج کریں گے
ہند۔پاک ورلڈکپ میاچ کی تاریخ تبدیل
غزہ میں فلسطینیوں کی تائید میں خواجہ نے بازو پر سیاہ پٹی باندھی، آئی سی سی کی سرزنش
ایشیا کپ : ہندوستان اور پاکستان میں پوائنٹس تقسیم

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ میں روایتی حریف ابتدائی راؤنڈ میں 2 ستمبر کو کینڈی میں مدمقابل آئیں گے، اس بڑے میچ کی ٹکٹیں آتے ہی فروخت ہوگئی ہیں۔، گرینڈ اسٹینڈ کے 87 ہزار روپے والے تمام ٹکٹ بک گئے ہیں۔

لوور اسٹینڈ کے 36 ہزار 250 روپے والے ٹکٹس بھی فروخت ہوچکے ہیں جب کہ جنرل انکلوژر کے 8 ہزار 700 والے صرف چند ٹکٹ ہی باقی بچے ہیں۔

اس سے قبل پی سی بی نے جو اعلامیہ جاری کیا تھا اس کے مطابق پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ میچز کے لیے سستا ترین ٹکٹ 1500 روپے کا ہوگا جب کہ مہنگا ٹکٹ 8 ہزار روپے تک میں دستیاب ہوگا، وی وی آئی پی ٹکٹ 10 ہزار روپے میں بُک ہوگا۔

ایشیا کپ کے چار میچز کی میزبانی پاکستان اپنی سر زمین پر کرے گا جب کہ 9 میچز کے لیے میدان سری لنکا میں سجے گا، ایشیا کپ کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 اگست کو کھیلا جائے گا۔