تلنگانہ

ہائی کورٹ اور تحت کی عدالتوں کوآج ہولی کی تعطیل کا اعلان

تلنگانہ ہائی کورٹ اور اس کے زیر انصرام عدالتوں‘ دفاتر کو 8 مارچ کے بجائے 7 مارچ کو ہولی کی تعطیل عام رہے گی۔اس لئے منگل کے روزہائی کورٹ اور اس کے تحت کام کرنے والی عدالتیں اوردفاتر بندرہیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ اور اس کے زیر انصرام عدالتوں‘ دفاتر کو 8 مارچ کے بجائے 7 مارچ کو ہولی کی تعطیل عام رہے گی۔اس لئے منگل کے روزہائی کورٹ اور اس کے تحت کام کرنے والی عدالتیں اوردفاتر بندرہیں گے۔

عدالت العالیہ کے اعلامیہ میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے بتایاگیا کہ ہائی کورٹ‘ اسٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی‘اسٹیٹ لیگل سرویس اتھاریٹی‘ ہائی کورٹ لیگل سرویس کمیٹی‘ ہائی کورٹ مڈڈیشن وثالثی مرکز‘ ڈسرکٹ جیوڈیشری بشمول تمام ٹربیونلس اور لیبرکورٹس کو 8 مارچ کے بجائے 7 مارچ کو ہولی کی تعطیل رہے گی۔

8 مارچ اور 2ستمبر کوکام کے دن رہیں گے۔