ملک کے سب سے بڑے بینک فراڈ میں چونکا دینے والے انکشافات

جاریہ ماہ کے اوائل میں زائداز ایک کروڑ روپے مالیتی 25 لگژری دستی گھڑیاں، 38 کروڑ روپے مالیتی 56 پینٹنگس بھی ودھاون برادرن اور اسکام سے جڑے ہوئے دیگر ملزمین کے قبضہ سے برآمد کی گئی ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان کے سب سے بڑے بینک فراڈ 34 ہزار کروڑ روپے مالیتی دیوان ہاوزنگ فینانس کارپوریشن لمیٹیڈ (ڈی ایچ ایف ایل) اسکام کیس میں منی لانڈرنگ اور دھوکہ دہی کے ایک ملزم کے قبضہ سے ایک آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر ضبط کیا گیا۔

سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے عہدیداروں کو پتہ چلا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر ایک بڑے ہال میں رکھا گیا تھا جسے ہینگر کی طرح بنایا گیا تھا۔ ڈی ایچ ایف ایل اسکام کے ملزم کی اس جائیداد کی بلند و بالا دیواروں کو پاپ کلچر پوسٹرس سے سجایا گیا تھا۔

سی بی آئی گزشتہ چند دنوں سے کئی مقامات پر دھاوے کررہی تھی تاکہ اسکام کی رقم سے بنائے جانے والے اثاثوں کا پتہ چلاسکے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ ڈی ایچ ایف ایل کے سرکردہ ایگزیکیٹیو کپل ودھاون، دیپک ودھاون اور دیگر پر سی بی آئی نے 20 جون کو بینک فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔

 انہوں نے یونین بینک آف انڈیا کی زیر قیادت 17 بینکوں کے کنسورشیم کو مبینہ طور پر دھوکہ دیا۔ انہوں نے 34615 کروڑ روپے کے بینک قرض کا رخ موڑ کر اسے ڈی ایچ ایف ایل کے فرضی کھاتوں کی کتاب میں درج کیا۔ بعدازاں انہوں نے فرضی اداروں کو فرضی ریٹیل قرض دیتے ہوئے ڈی ایچ ایف ایل کے پبلک فنڈس کا سرقہ کیا۔

ڈی ایچ ایف ایل اسکام کے ملزمین کی جائیدادوں سے لاکھوں اور کروڑوں روپے مالیتی عیش و عشرت کی اشیاء برآمد ہورہی ہیں۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں زائداز ایک کروڑ روپے مالیتی 25 لگژری دستی گھڑیاں، 38 کروڑ روپے مالیتی 56 پینٹنگس بھی ودھاون برادرن اور اسکام سے جڑے ہوئے دیگر ملزمین کے قبضہ سے برآمد کی گئی ہیں۔

 پونے کے ایک بلڈر نے ڈی ایچ ایف ایل سے حاصل ہونے والے 300 کروڑ روپے مبینہ طور پر لندن میں ایک جائیداد خریدنے کیلئے استعمال کئے۔ سی بی آئی نے اپنی چارج شیٹ میں بتایا کہ اے بی آئی ایل انفرا اسٹراکچر کو مزید 43 کروڑ اور میٹروپولس ہوٹل کو 140 کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔

 ان دونوں کا مالک ایک ہی ہے۔ سی بی آئی نے بتایا کہ ڈی ایچ ایف ایل میں اپریل۔مئی 2018 میں یس بینک کی سرمایہ کاری کے کچھ ہی عرصہ بعد کپل ودھاون نے یہ قرضہ جات منظور کئے تھے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button