شمالی بھارت

صدربھیم آرمی چندرشیکھر آزاد کو دھمکی دینے پر ایک شخص گرفتار

صدربھیم آرمی چندرشیکھرآزادجن پردو دن قبل نامعلوم حملہ آوروں نے گولی چلائی تھی کے خلاف سوشل میڈیاپر دھمکی کا پیام دینے کے سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار کیاگیا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔

امیتھی(یوپی): صدربھیم آرمی چندرشیکھرآزادجن پردو دن قبل نامعلوم حملہ آوروں نے گولی چلائی تھی کے خلاف سوشل میڈیاپر دھمکی کا پیام دینے کے سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار کیاگیا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔

چہارشنبہ کے دن ضلع سہارنپورکے ٹاؤن دیوبندمیں نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی کارپرفائرکیاجس سے ایک گولی آزادکے پیٹ میں لگی۔ پولیس نے بتایاکہ حملہ میں مستعملہ کار برآمد کرلی گئی ہے اورصدر بھیم آرمی کو منگل کے دن ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیاگیا۔

امیتھی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایلامارن جی نے آج اپنے ایک بیان میں بتایاکہ فیس بک پر آزادکوہلاک کرنے کی دھمکیوں کا نوٹ لیتے ہوئے پولیس نے جمعرات کے دن تعزیرات ہند کی دفعہ 506 اورقانون انفارمیشن ٹکنالوجی کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا۔

پولیس نے اپنے بیان میں بتایاکہ فیس بک پوسٹ کے سلسلہ میں جمعرات کے دن 30 سالہ وملیش سنگھ کوگرفتارکیاگیا۔ بادی النظرمیں آزاد پرحملہ میں سنگھ ملوث نہیں پایاگیا لیکن نظم و ضبط کی برقراری کے تحت بطور انسدادی کاروائی کی گئی۔ بیان میں مزیدکہاگیاکہ کیس کی تحقیقات کے دوران کسی بھی نئے حقائق کا پتہ چلنے پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔

6 دن قبل فیس بک پردعویٰ کیاگیاتھاکہ دن دھاڑے امیتھی کے ٹھاکرآزاد کوہلاک کریں گے۔جمعرات کے دن ایک اورفیس بک پوسٹ میں کہاگیاکہ آزاد کی کمرپرگولی ماری گئی لیکن آئندہ حملہ میں وہ زندہ نہیں بچے گا۔ فیس بک پیام میں یہ انتباہ بھی دیاگیاکہ صدر بھیم آرمی کے خلاف حملہ میں کسی بے قصور راجپوت کوملوث کرنے پربہت بڑا احتجاج کیاجائے گا۔

جمعرات کے دن سہارنپور ڈسٹرکٹ ہاسپٹل سے ڈسچارج کے بعد چندرشیکھرآزاد نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ ریاست میں مجرمانہ واقعات کو چیف منسٹر اترپردیش نظراندازکررہے ہیں۔

انہوں نے مزیدالزام عائد کیاکہ اس واقعہ پر چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی خاموشی بتاتی ہے کہ وہ اترپردیش میں جرائم کی سرپرستی کررہے ہیں۔