مودی حکومت پارلیمنٹ میں بولنے ہی نہیں دیتی: راہول گاندھی

مودی سے سیدھا سوال پوچھتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ عوام کی آواز کو اس طرح دبانے کی کوشش کرنا تکبر ہے اورعوام اس تکبرکو ضرور توڑیں گے، اس لئے مسٹر مودی کو عوام کی آواز سننی چاہئے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت والی حکومت اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیتی اور عوام کی آواز کو دبانے کا کام کرتی ہے کانگریس لیڈر نے کہا کہ جب بھی پارلیمنٹ میں عوامی مسائل اٹھائے جاتے ہیں تو حکومت اپوزیشن کو بولنے نہیں دیتی اور مائیک بند کر دیا جاتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری، مہنگائی، چین کی دراندازی جیسے جوبھی معاملے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے جاتے ہیں تو مائیک بند کر دیا جاتا ہے۔

مودی سے سیدھا سوال پوچھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی آواز کو اس طرح دبانے کی کوشش کرنا تکبر ہے اورعوام اس تکبرکو ضرور توڑیں گے، اس لئے مسٹر مودی کو عوام کی آواز سننی چاہئے۔

گاندھی نے ٹویٹ کیا، "چین – مائیک آف، افراط زر – مائیک آف، نوٹ بندی – مائیک آف، اگنی پتھ – مائیک آف، بے روزگاری- مائیک آف، ایسی کردی ہے ہماری پارلیمنٹ کی حالت۔ وزیراعظم جی، غور سے سن لو- آپ عوام کی آوازنہیں دباسکتے، اس کی گونج آپ کے غرور کو توڑ دے گی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button