مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

یو اے ای میں مقیم پاکستانی شہری کی راتوں رات قسمت بدل گئی

پاکستانی شہری محمد کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ وہ قرعہ اندازی جیت چکے ہیں، کیونکہ انہوں نے ڈیڈ لائن سے صرف 25 منٹ قبل محزوز کی پانی کی بوتل خریدی تھی۔

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رہائش پذیر پاکستانی شہری کی ایک رات میں قسمت بدل گئی، محمد نے 2 ستمبر کو منعقدہ محزوز 144 ویں لکی قرعہ اندازی میں 1 ملین درہم کا انعام جیت لیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری محمد جو یو اے ای میں ایک فنانس مینیجر کے طور پر اپنے امور سر انجام دے رہے ہیں، جبکہ وہ کرکٹ کے مداح اور باڈی بلڈنگ کا شوق بھی رکھتے ہیں۔

پاکستانی شہری محمد کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ وہ قرعہ اندازی جیت چکے ہیں، کیونکہ انہوں نے ڈیڈ لائن سے صرف 25 منٹ قبل محزوز کی پانی کی بوتل خریدی تھی۔

محمد نے بتایا کہ میرا خیال تھا کہ شاید میں نے صرف 250 درہم کا انعام جیتا ہے، مگر میرے دوست نے مجھے اپنا ای میل اکاؤنٹ چیک کرنے پر زور دیا، محمد نے کہا کہ جب میں نے اپنا ای میل اکاؤنٹ چیک کیا تو حیرت انگیز طور پر میں 1ملین درہم جیت چکا تھا۔

پاکستانی شہری کا کہنا تھا کہ وہ قرعہ اندازی میں جیتی جانے والی رقم سے اپنے اخراجات پورے کرنے اور مذہبی وجوہات کی بنا پر سعودی عرب جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس علاوہ محمد کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان میں پسماندہ بچوں کی تعلیم کے لئے رقم فراہم کرے۔

محمد نے کہا کہ میں اس موقع پر محروز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جس کے باعث میری زندگی میں اتنی بڑی تبدیلی رونما ہوئی اور میں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ان لکی ڈراز میں اپنی شرکت کو یقینی بناتا رہوں گا۔