نپور شرما کے خلاف تمام ایف آئی آرس دہلی پولیس کو منتقل

مستقبل میں اس کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آرس دہلی پولیس کو منتقل ہوجائیں گی۔ نپور شرما کے وکیل منیندر سنگھ نے عدالت سے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکام کے باوجود ان کی موکلہ کو حکومت ِ مغربی بنگال سے سمن مل رہے ہیں۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن ہدایت دی کہ بی جے پی کی معطل ترجمان نپور شرما کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں درج اور مستقبل میں درج ہونے والی تمام ایف آئی آرس کو یکجا کرکے دہلی پولیس کو منتقل کردیا جائے۔

جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے بی پاڑدی والا پر مشتمل بنچ نے نپور شرما کو عبوری تحفظ بھی بڑھادیا اور کہا کہ دہلی پولیس کے انٹلیجنس فیوژن اینڈ اسٹراٹیجک آپریشنس (آئی ایف ایس او) کی تحقیقات مکمل ہونے تک نپور شرما کو گرفتار نہ کیا جائے۔

 آئی ایف ایس او کو آزادی ہوگی کہ وہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے دیگر پولیس فورسس سے مدد لے۔ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے نپور شرما کو اجازت دی کہ وہ اس کے خلاف درج ایف آئی آرس کو رد کرانے کے لئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع ہوسکتی ہے۔

 مستقبل میں اس کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آرس دہلی پولیس کو منتقل ہوجائیں گی۔ نپور شرما کے وکیل منیندر سنگھ نے عدالت سے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکام کے باوجود ان کی موکلہ کو حکومت ِ مغربی بنگال سے سمن مل رہے ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button