واٹس ایپ نے جولائی میں 23 لاکھ انڈین اکاؤنٹس بند کردیئے

واٹس ایپ نے جولائی میں 23.87 لاکھ ہندوستانی اکاؤنٹس پر امتناع عائد کردیا۔ اس نے بتایا کہ جاریہ مالیتی سال کے دوران جولائی میں سب سے زیادہ اکاؤنٹس کو بند کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: واٹس ایپ نے جولائی میں 23.87 لاکھ ہندوستانی اکاؤنٹس پر امتناع عائد کردیا۔ اس نے بتایا کہ جاریہ مالیتی سال کے دوران جولائی میں سب سے زیادہ اکاؤنٹس کو بند کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ نے جون میں شکایات موصول ہونے پر زائداز 22 لاکھ ہندوستانی اکاؤنٹس کو بند کردیا تھا۔ اس سے پہلے مئی میں ایسے 19 لاکھ کھاتوں کو بند کیا گیا تھا۔ اپریل میں 16 لاکھ اور مارچ میں 18.05 لاکھ کھاتے بند کئے گئے تھے۔

گزشتہ سال سے انفارمیشن ٹکنالوجی کے سخت قوانین نافذ ہوئے ہیں اور بڑے ڈیجیٹل پلیٹ فارمس (جن کے زائداز 50 لاکھ) صارفین ہیں، یہ ذمہ داری دی گئی تھی کہ وہ ہر ماہ احکام کی تعمیل کی رپورٹ شائع کریں اور یہ بتائیں کہ کتنی شکایات موصول ہوئی تھیں اور ان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button