وزیراعظم کے سوشل میڈیا اکاونٹس کی ڈسپلے تصویر تبدیل
مودی نے اتوار کو اپنے ریڈیو براڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ آزادی کا امرت مہااُتسو ایک بڑی تحریک میں بدل رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے 2 تا 15 اگست ان کے سوشل میڈیا اکاونٹس کی پروفائل تصاویر کے طور پر ترنگا لگانے کی خواہش کی۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے دن ان کے سوشیل میڈیا اکاونٹس کی ڈسپلے تصویر کے طور پر ترنگا پیش کیا اور عوام سے ترنگا لہرانے کی اجتماعی تحریک کے ایک حصہ میں سوشیل میڈیا اکاونٹس کی ڈسپلے تصاویر کے طور پر ترنگا لگانے کی خواہش کی۔
دیگر سینئر بی جے پی قائدین جن میں مرکزی وزیر امیت شاہ اور پارٹی کے صدر جی پی نڈا بھی شامل ہیں‘ نے ان کی پیروی کی۔ مودی نے اتوار کو اپنے ریڈیو براڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ آزادی کا امرت مہااُتسو ایک بڑی تحریک میں بدل رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے 2 تا 15 اگست ان کے سوشل میڈیا اکاونٹس کی پروفائل تصاویر کے طور پر ترنگا لگانے کی خواہش کی۔