ویب سائٹ دی وائر کے خلاف بی جے پی لیڈر کی شکایت

بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے ہفتہ کے روز ویب سائٹ ”دی وائر“ کے خلاف دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر کے پاس شکایت درج کرائی۔

نئی دہلی: بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے ہفتہ کے روز ویب سائٹ ”دی وائر“ کے خلاف دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر کے پاس شکایت درج کرائی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس ویب سائٹ میں ان کی ساکھ کو داغدار کرنے دستاویزات میں الٹ پھیر کی ہے۔

یہ شکایت دی وائر کے بانی سدھارتھ وردھا راجن، بانی ایڈیٹر سدھارتھ بھاٹیہ، ایڈیر این کے وینو، ڈپٹی ایڈیٹر اور ایگزیکیٹیو نیوز پروڈیوسر جھانوی سین اور دیگر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 420، 468، 469، 471، 500، 120B اور 34 کے تحت درج کرائی گئی ہے۔

مالویہ نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ ان کی شبیہ اور ساکھ کو داغدار کرنے کی کوشش پر وہ ویب سائٹ کے خلاف شکایت درج کرائیں گے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button