ویڈیو: 69لاکھ کا سونا چپل میں چھپاکر لانے والا شخص ایرپورٹ پر گرفتار

کسٹم عہدیدار نے کہا کہ انہوں نے ایک شخص کو گرفتار کیا جو 69.40 لاکھ روپئے کا سونا چپل میں چھپاکر اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

نئی دہلی: کسٹم عہدیدار نے کہا کہ انہوں نے ایک شخص کو گرفتار کیا جو 69.40 لاکھ روپئے کا سونا چپل میں چھپاکر اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

سینئر کسٹم عہدیدار نے کہا کہ 12/ مارچ کو ملزم کو جو بذریعہ انڈیگو فلائٹ بنکاک سے بنگلورو پہنچا تھا، کسٹم ایرانٹلی جنس عہدیداروں نے روکا۔

سفر کا مقصد دریافت کرنے پر مسافر نے کہا کہ وہ طبی مقاصد کے لیے سفر کررہا ہے۔ تاہم مسافر کوئی جائز طبی دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہا جس سے عہدیداروں کو شبہ ہوا۔

کسٹم عہدیداروں نے کہا کہ مشتبہ مسافر کو تلاشیوں سے گزارا گیا۔اس کی جسمانی تلاشی اور سامان اور چپل کی اسکاننگ پر اس کی چپلوں میں سونے کی موجودگی کا انکشاف ہوا جو کٹے ہوئے ٹکڑوں کی شکل میں موجود تھا۔

چپل کو کاٹ کر کھولا گیا اور 1.2کلو سونے کے چار ٹکڑے ضبط کیے گئے جو 24قراط کے تھے اور جس کی مالیت 69.40 لاکھ روپے بتائی گئی۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button