تعلیم و روزگار

پالی سیٹ کا اعلامیہ جاری درخواستوں کی وصولی کا آغاز

ٹی ایس پالی سیٹ 2024 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے تعلیمی سال2024-25 کیلئے انجینئرنگ، نان انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی ڈپلومہ کورسس میں داخلوں کے لیے پالی ٹیکنک کامن انٹرنس ٹیسٹ منعقد کیا جاتا ہے۔

حیدرآباد : ٹی ایس پالی سیٹ 2024 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے تعلیمی سال2024-25 کیلئے انجینئرنگ، نان انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی ڈپلومہ کورسس میں داخلوں کے لیے پالی ٹیکنک کامن انٹرنس ٹیسٹ منعقد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
بیسٹ اردو ٹیچرس ایوارڈ برائے سال 23-2022 کیلئے درخواستوں کی طلبی
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
اردو الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی مالی اعانت کیلئے درخواستیں مطلوب
تلنگانہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس کے تقررات، اعلامیہ جاری۔اہل افراد سے درخواستیں مطلوب
تلنگانہ بھر سے پہلے دن 7.46 لاکھ درخواستیں وصول

ایس ایس سی یا اس کے مساوی امتحان کامیاب یا موجودہ طور پر 10ویں جماعت کے امتحانات میں شریک طلبہ پالی سیٹ میں شرکت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہو گئی ہے۔ درخواست داخل کرنے کے لیے آخری تاریخ 22 اپریل مقرر ہے۔

یس سی،یس ٹی طبقات کے طلبہ کے لئے فیس 250 روپے، دیگر کے لیے 500 روپے مقرر کی گئی ہے درخواستیں آن لائن داخل کی جا سکتی ہیں۔

پالی سیٹ تحریری امتحان 17 مئی کو منعقد ہوگا۔ امتحان کے انعقاد کے 12 دنوں بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔