دہلی

کجریوال حکومت نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا

کجریوال نے کہاکہ عوامی زندگی میں آدمی کو کسی بھی قسم کی تحقیقات کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ فوراً منیش سسودیا نے بیان دیا کہ میں ہر طرح کی تحقیقات کے لیے تیار ہوں۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے جمعرات کو دہلی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیا جس میں حکمراں پارٹی کو 58 ووٹ ملے۔ دہلی اسمبلی کے اجلاس کے دوران چیف منسٹر اروند کیجریوال نے ‘تحریک اعتماد’ پر ایوان سے خطاب کیا۔

کجریوال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ابھی کچھ دن پہلے ان لوگوں نے نائب چیف منسٹر منیش سسودیا کے خلاف پوری طرح سے من گھڑت اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی کہ انہوں نے شراب پالیسی میں پیسے کھائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوامی زندگی میں ہیں۔ عوامی زندگی میں آدمی کو کسی بھی قسم کی تحقیقات کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ فوراً منیش سسودیا نے بیان دیا کہ میں ہر طرح کی تحقیقات کے لیے تیار ہوں۔ سی بی آئی اور ای ڈی جو بھی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں، انہیں جانچ کرنی چاہئے۔

کیجریوال نے کہا کہ مسٹر سسودیا نے یہ دھمکی نہیں دی کہ میں آپ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گا۔ سی بی آئی نے 14 گھنٹے تک اس رقم کی تلاش کی۔ سب کچھ دیکھا گدے اور تکیے کو پھاڑ دیا اور دیواروں کو بھی چیک کیا۔ لیکن ان کا کچھ پتہ نہیں چلا اور 14 گھنٹے کی طویل تفتیش کے بعد وہ وہاں سے چلے گئے۔

اس کے علاوہ سی بی آئی نے منیش سسودیا سے چھ سات گھنٹے تک گہرائی سے پوچھ گچھ کی۔ میں ٹی وی پر دیکھ رہا تھا کہ یہ لوگ الزام لگا رہے ہیں کہ جواب کیوں نہیں دے رہے؟ جبکہ اس نے تمام جوابات دیئے۔ سی بی آئی والوں نے پوچھے گئے تمام سوالوں کے تمام جوابات دیے اور سی بی آئی اہلکار پوری طرح مطمئن ہو کر ان کے گھر سے نکل گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سی بی آئی منیش سسودیا کے گاؤں گئی۔ وہاں کے سبھی گاؤں والوں سے پوچھا کہ منیش سسودیا نے کوئی جائیداد، مکان یا زرعی زمین خریدی ہے، لیکن وہاں بھی سی بی آئی کو کچھ نہیں ملا۔ پھر ان کے لاکر چیک کرنے گئے۔ سی بی آئی نے محسوس کیا تھا کہ لاکر میں زیورات، رقم اور جائیداد کے کاغذات ہوں گے۔ لیکن لاکر میں تقریباً 70-80 ہزار روپے کے چند زیورات ہی ملے۔ سب کچھ چیک کرنے کے بعد بھی کچھ نہیں ملا۔