دہلی

گوتم اڈانی دنیاکے دوسرے امیرترین شخص برقرار نہ رہ سکے

اڈانی کے دوسرے مقام پرپہنچنے سے ارنالٹ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے تھے اوران کے خاندان کی مجموعی دولت4.9بلین ڈالر تک گھٹ کر 153.5بلین ڈالر ہوگئی تھی۔

نئی دہلی: گوتم اڈانی آج کچھ دیرکیلئے دنیاکے دوسرے امیرترین شخص بن گئے تھے۔اڈانی،154.7بلین ڈالرکی خالص قدرکے ساتھ امیزان کمپنی کے سربراہ جیف بیزوس اوربرناڈارنالٹ کمپنی کے ووئیٹن سے آگے نکل گئے تھے۔فوربس کی رئیل ٹائم بلینیرس فہرست میں یہ بات بتائی گئی۔

 واضح رہے کہ ایلان مسک273.5بلین ڈالر کی خالص قدرکے ساتھ دنیاکے سب سے امیرترین شخص ہیں۔ گذشتہ ماہ بھی اڈانی‘ارنالٹ کوپیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے مقام پرپہنچ گئے تھے تاہم وہ مسک اور بیزوس سے پیچھے تھے۔

اس مرتبہ انہوں نے کچھ دیر کیلئے بیزوس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔اڈانی کے دوسرے مقام پرپہنچنے سے ارنالٹ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے تھے اوران کے خاندان کی مجموعی دولت4.9بلین ڈالر تک گھٹ کر 153.5بلین ڈالر ہوگئی تھی۔بہرحال انہوں نے دوبارہ یہ مقام حاصل کرلیااگرچیکہ ان کی مجموعی دولت گھٹ کر152.8بلین ڈالر ہوگئی تھی۔

 اسی دوران اڈانی کی مجموعی دولت گھٹ کر151.3بلین ڈالر ہوگئی تھی اورآخرکاروہ تیسرے مقام پرپہنچ گئے۔مکیش امبانی جوریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ ہیں 92بلین ڈالرکے ساتھ8ویں مقام پرہیں۔