حیدرآباد

تلنگانہ مقننہ کا بجٹ سیشن، کانگریس ایم ایل سی بالموری وینکٹ آرٹی سی بس میں پہنچے

تلنگانہ مقننہ کے بجٹ سیشن کے پہلے دن کانگریس کے رکن قانون سازکونسل بالموری وینکٹ آرٹی سی بس کے ذریعہ کونسل پہنچے۔

حیدرآباد: تلنگانہ مقننہ کے بجٹ سیشن کے پہلے دن کانگریس کے رکن قانون سازکونسل بالموری وینکٹ آرٹی سی بس کے ذریعہ کونسل پہنچے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

انہوں نے کانگریس کے وعدہ کے مطابق ریاست میں خواتین کو بس میں مفت سفر کی سہولت کی اسکیم کے بارے میں خواتین سے تفصیلات معلوم کیں۔

اس پر کئی خواتین نے اطمینان کااظہار کیا اور کانگریس حکومت کی ستائش کی۔بعض خواتین نے ان کو تجاویز اور مشورے بھی دیئے۔

انہوں نے بس میں سفر کرنے والی بعض خواتین سے اس اسکیم کے سبب مشکلات کا بھی سوال کیا جس پر خواتین نے نفی میں جواب دیا اور کہا کہ یہ اسکیم ان کے مفاد میں شروع کی گئی ہے۔

بالموری وینکٹ نے اپنے ساتھ بس میں سفر کرنے والی اپنی ٹیم کے ارکان کا ٹکٹ بھی لیا۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ کونسل کو بس کے ذریعہ سفر کررہے ہیں۔اس سفر کا مقصدخواتین اور طالبات سے اس سہولت کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے۔

بالموری وینکٹ نے نامپلی بس اسٹاپ میں بس میں سفر شروع کیا اور اسمبلی کے اسٹاپ کے قریب اترگئے۔ان کے سفر کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔