دہلی

اجازت نہ دیئے جانے کے باوجود رام نومی جلوس کیلئے عوام کی کثیر تعداد جمع

رام نومی یاترا کے پیش نظر جس کی اجازت نہیں دی گئی تھی‘ نظم وضبط کی برقراری کے لئے جمعرات کو شہر کے جہانگیر پوری علاقہ میں دہلی پولیس ملازمین کی کثیر تعداد کو تعینات کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: رام نومی یاترا کے پیش نظر جس کی اجازت نہیں دی گئی تھی‘ نظم وضبط کی برقراری کے لئے جمعرات کو شہر کے جہانگیر پوری علاقہ میں دہلی پولیس ملازمین کی کثیر تعداد کو تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
وڈودرہ میں ہندوؤں کاغلبہ جتانے شوبھا یاتراؤں کا انعقاد
نوح میں 28 اگست تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

دہلی پولیس نے پیر کے روز شری رام بھگوان پرتیما یاترا کو اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے علاوہ اسی علاقہ کے ایک پارک میں نماز کی ادائیگی کی اجازت بھی نہیں دی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر پولیس‘ ہیڈ کوارٹرس نارتھ ویسٹ ڈسٹرکٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامہ میں یاترا اور نماز کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ نظم وضبط کے نقط نظر سے اس درخواست کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔

یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ 16 اپریل 2022 کو جہانگیر پوری علاقہ میں ہنومان جینتی جلوس کے دوران فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئی تھیں۔ اس کے بعد رونما ہونے والے تشدد میں 8 پولیس ملازمین اور ایک عام شہری زخمی ہوا تھا۔

اسی دوران موصولہ علیحدہ اطلاع کے بموجب پولیس کی جانب سے اجازت نہ دیئے جانے کے باوجود رام نومی جلوس کے لئے دہلی کے جہانگیر پوری علاقہ میں عوام کی کثیر تعداد جمع ہوگئی ہے۔ ریالی سے قبل اس علاقہ میں فساد پر قابو پانے والی فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔