دہلی

اعظم خان اسپتال میں داخل، انجیوپلاسٹی کی گئی

اعظم خان کی انجیو پلاسٹی کی گئی ہے اور خون کی نالیوں میں رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے اسٹنٹ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں اسپتال لایا گیا۔ خان کو آئی سی یو میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد قومی دارالحکومت کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق سماج وادی لیڈر کو پیر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ اسپتال کے کورونری آئی سی یو یونٹ میں داخل ہیں۔

اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ اعظم خان کی انجیو پلاسٹی کی گئی ہے اور خون کی نالیوں میں رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے اسٹنٹ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر خان کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں اسپتال لایا گیا۔ مسٹر خان کو آئی سی یو میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔

سوشلسٹ رہنما خان گزشتہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل سے نبرد آزما ہیں۔ ایس پی لیڈر کو فروری 2020 میں زمینوں پر قبضے سمیت کئی معاملات میں گرفتار کیا گیا تھا اور ضمانت پر رہا ہونے سے قبل وہ مئی 2022 تک سیتا پور جیل میں تھے۔