دہلی

بغیر محرم کے حج پر جانے زائداز4 ہزار خواتین کی درخواست

ملک میں زائداز 4 ہزار خواتین نے بغیر محرم سفر حج پر جانے کی درخواست دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے وزارت اقلیتی امور کے حوالہ سے یہ بات بتائی۔

نئی دہلی: ملک میں زائداز 4 ہزار خواتین نے بغیر محرم سفر حج پر جانے کی درخواست دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے وزارت اقلیتی امور کے حوالہ سے یہ بات بتائی۔

پہلی مرتبہ 4314 خواتین نے بغیر محرم کے حج پر جانے کی درخواست دی ہے۔ وزارت ترجیحی بنیادوں پر اِن درخواستوں کو منظوری دے گی۔ عازمین حج کی فہرست کو بھی جاریہ ہفتہ منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

پہلی مرتبہ 45 سال سے زائد عمر کی اتنی خواتین نے بغیر محرم کے سفر حج پر جانے کی درخواست دی ہے۔ حکومت سعودی عرب نے اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ دنیا کے کسی بھی حصہ سے کوئی بھی خاتون عازم بغیر محرم کے حج کی ادائیگی کے لئے درخواست دے سکتی ہے۔

یہ فیصلہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی جانب سے سماجی اصلاحات کا ایک حصہ ہے کیونکہ وہ مملکت کی شبیہ کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور تیل پر منحصر اس کی معیشت کو کھولنا چاہتے ہیں۔

اس فیصلہ کے علاوہ انہوں نے سعودی عرب میں خواتین کو بغیر محرم کے گاڑی چلانے کی بھی اجازت دی ہے۔ خواتین کو بغیر محرم کو بیرونی سفر کی بھی اجازت دی گئی ہے۔