دہلی

خواتین کے تحفظ کیلئے سازگار ماحول کی ضرورت: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے جھارکھنڈ کی نوجوان لڑکی کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں انصاف کو اسی صورت میں یقینی بنایا جاسکتا ہے جب کہ وحشیانہ عمل کے سازشیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

نئی دہلی: کانگریس کے قائد راہول گاندھی نے آج یہاں کہا کہ ملک کی صورتِ حال دن بہ دن غیریقینی ہوتی جارہی ہے، جو کہ حکومت کے مؤثر اقدامات نہ کیے جانے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے جھارکھنڈ کی نوجوان لڑکی کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں انصاف کو اسی صورت میں یقینی بنایا جاسکتا ہے جب کہ وحشیانہ عمل کے سازشیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ِ جھارکھنڈ نے مہلوک لڑکی کے ورثاء کے لیے 9 لاکھ روپئے کے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

 12 سالہ لڑکی جو کہ شدید زخمی ہوگئی تھی، اتوار کو یہاں کے ایک سرکاری دوا خانہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ایک شخص کی جانب سے لڑکی کو آگ لگا دیئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

 خواتین سے متعلق نیشنل کمیشن کو چاہیے کہ وہ اندرونِ 7 دن پولیس سے رپورٹ طلب کرے، تاکہ بارہویں جماعت کی طالبہ کو آگ لگا دیئے جانے کی محرکات کا علم ہوسکے۔ یہ واردات 23 اگست کو دمکا ٹاؤن میں اس وقت پیش آئی جب کہ ملزم جس کی شناخت شاہ رخ کی حیثیت سے کی گئی ہے، جس نے طالبہ پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔

 یہ واردات اس وقت پیش آئی جب کہ وہ محو ِ خواب تھی کہ کھڑکی سے پٹرول ڈال کر آگ لگادی گئی۔۔ لڑکی کو ابتداء میں پھولو جونو میڈیکل اینڈ ہاسپٹل دمکا میں تشویشناک حالت میں شریک کیا گیا، جس کے بعد اس کو ایک دوسرے دوا خانہ سے رجوع کیا گیا، لیکن وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔