دہلی

دہلی میں دو گوشت فروشوں کو زدوکوب اور ہلاک کرنے کی دھمکی

دہلی کے آنندوہار علاقہ میں دوگوشت فروشوں کوزدوکوب کرنے اوران کی رقم کا سرقہ کرنے کیلئے تین پولیس ملازمین کے بشمول 7افراد کے خلاف کیس درج کیاگیا۔

نئی دہلی: دہلی کے آنندوہار علاقہ میں دوگوشت فروشوں کوزدوکوب کرنے اوران کی رقم کا سرقہ کرنے کیلئے تین پولیس ملازمین کے بشمول 7افراد کے خلاف کیس درج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
ناجائز تعلقات کے شبہ پر بیوہ کو درخت سے باندھ کر مارپیٹ
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار
40وکلاء کے خلاف ”جھوٹا کیس“ درج کرنے پر پولیس عہدیدار معطل
مسخ شدہ عریاں تصویر بھیج کر جیل سے ہسٹری شیٹرس کے جبری وصولی کالس
اعظم خان کے لڑکے کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج

ایک عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔ یہ واقعہ7مارچ کواس وقت پیش آیاجب دو گوشت فروش اپنی کار سے ایک اسکوٹر کوٹکر دیئے۔ تاہم ایف آئی آر تین دن تاخیرسے درج کیاگیا حالانکہ گوشت فروش فوری پولیس سے رجوع ہوئے تھے۔ ایف آئی آرکے مطابق 7مارچ کوجب نواب اپنے رشتہ کے بھائی شعیب کے ساتھ کارمیں مکان لوٹ رہاتھا آنندوہارکے پاس اس کی کارسے ایک اسکوٹر کو ٹکرہوئی۔

وہ کارمیں گوشت لے جارہے تھے۔ اسکوٹرراں نے نقصان کی تلافی کیلئے4000 روپے کامطالبہ کیا۔ اسی وقت ایک پی سی آر(پولیس کنٹرول روم) ویان وہاں پہونچی اوراس میں سفر کرنے والا ایک پولیس ملازم گوشت فروش سے2500 روپے حاصل کرکے اسکوٹرراں کودیا۔

مابعد پولیس ملازم گوشت فروشوں سے15ہزار روپے طلب کیا اورادانہ کرنے پر انہیں پولیس اسٹیشن لے جانے کی دھمکی دی۔ مصطفیٰ آبادکا رہنے والا نواب جو غازی پورمسلخ سے گوشت سپلائی کرتاہے نے الزام عائد کیاکہ پی سی آر کے پولیس ملازم دیگر چارافراد کوطلب کرکے انہیں سنسان مقام لے گئے۔ ایف آئی آرمیں مزیدکہا گیاکہ سنسان مقام پر انہیں اپنی تحویل میں رکھ کر زدوکوب کیااورایک چاقوسے ان کے ہاتھ کاٹنے کی کوشش بھی کی۔

ملزمین نے ان کے چہروں پرپیشاب کیا اورہلاک کرنے کی دھمکی بھی دی۔ پولیس ملازمین نے ان پر گاؤکشی کاالزام بھی عائد کیا اورانہیں قتل کرکے لاشوں کونالے میں پھینکنے کی دھمکی دی۔ایف آئی آر میں مزید کہاگیاکہ پولیس ملازم نے ان سے جملہ25ہزار روپے تاوان حاصل کیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کے اعضاء اورپیٹھ پر زخموں کے نشان پائے گئے۔

پولیس کے ایک سینئر عہدیدارنے بتایاکہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے اورحقائق کاپتہ چلایا جارہاہے۔ عہدیدار نے بتایاکہ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے بشمول تین پولیس ملازمین کومعطل کیاگیاہے۔