دہلی

راہول گاندھی، ہندوستان کے دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں: جے پی نڈا

نڈانے اپنے بیان میں راہول گاندھی پر ہندوستان کے مخالف اور ارب پتی فینانسرجارج سوروس کی زبان استعمال کرنے کاالزام عائد کیا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس اوربایاں بازوکے نام نہاد لبرل قائدین بیرونی طاقتوں کی ملک کے خلاف سازشوں کاایک حصہ بن چکے ہیں۔

نئی دہلی: بی جے پی صدر جے پی نڈا نے برطانیہ میں ہندوستانی جمہوریت کی حالت پر کئے گئے کانگریس قائد کے حالیہ تبصرہ پرآج راہول گاندھی پر تنقید کرنے میں پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ راہول گاندھی ہندوستان کے خلاف کام کررہی”ٹول کٹ“ کا مستقل حصہ بن گئے ہیں جو یہاں کی حکومت کوکمزور کرنا چاہتی ہے تاکہ اپنے مفادکیلئے اسے استعمال کرسکے۔

متعلقہ خبریں
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، دستور اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ راہول گاندھی کا پارٹی کارکنوں کے نام ویڈیو پیام
سنجے راوت کے ریمارک پر رام مندر کے صدر پجاری کی تنقید
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
ٹاملناڈو میں راہول گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی(ویڈیو)
تکوگوڑہ میں کانگریس کا جلسہ، منشور کی اجرائی، کھرگے، راہول، پرینکاگاندھی کی شرکت متوقع

نڈانے اپنے بیان میں راہول گاندھی پر ہندوستان کے مخالف اور ارب پتی فینانسرجارج سوروس کی زبان استعمال کرنے کاالزام عائد کیا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس اوربایاں بازوکے نام نہاد لبرل قائدین بیرونی طاقتوں کی ملک کے خلاف سازشوں کاایک حصہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک دشمن کانگریس قائدین‘ پاکستان کی زبان بول رہے ہیں۔ راہول گاندھی کو ملک کے داخلی امورمیں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی درخواست کرنے کے اپنے”گناہ“ پر ہندوستان کے عوام سے معافی مانگنی ہوگی۔ بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے صدرنے کہاکہ آزادہندوستان میں اس سے پہلے کبھی کسی لیڈر نے ایسا نہیں کیاجو ایک بیرونی سرزمین پر راہول گاندھی نے کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ کانگریس قائد کی اس حرکت سے ہرمحب وطن رکن پارلیمنٹ اورملک کے عوام کوتکلیف پہونچی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے خلاف کام کرنے والے ایک کمزورحکومت چاہتے ہیں جوان کے مفاد کیلئے کسی اتحادکی مجبوریوں کے تحت کام کرے۔ بی جے پی صدرنے کہاکہ مخالف ہند طاقتوں کوہمیشہ ایک مضبوط ہندوستان، اس کی صحت مند جمہوریت اورفیصلہ کن حکومت سے مسئلہ درپیش رہا ہے۔

ہندوستان میں جمہوریت کی حالت پرتنقیدکرنے اور ایک بیرونی سرزمین پر امریکہ اوریوروپ سے مداخلت کرنے کی خواہش کرتے ہوئے راہول گاندھی نے ملک کے اقتداراعلیٰ پر حملہ کیاہے۔ عوام کی جانب سے باربارمسترد کئے جانے کی وجہ سے راہول گاندھی ہندوستان کے خلاف کام کرنے والی ٹول کٹ کاحصہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے سابق کانگریس صدر پرالزام عائد کیاکہ انہوں نے ہندوستان، اس کی پارلیمنٹ، اس کی جمہوری منتخب حکومت اور برطانوی عوام کی توہین کی ہے۔ راہول گاندھی نے ہندوستان کے خلاف کام کرنے والوں کو مضبوط بنانے کے مترادف کام کیا ہے۔

کانگریس نے بی جے پی کے الزامات کومسترد کردیاہے اورزوردے کر کہاہے راہول گاندھی معافی نہیں مانگیں گے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں خطاب کرنے کی اجازت مانگی ہے تاکہ حکمراں جماعت کے ارکان کی جانب سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں عائد کئے گئے الزامات کاجواب دے سکیں۔ راہول گاندھی نے بیرونی سرزمین پر ہندوستان کی توہین کرناپسند کیاہے۔ اس سے زیادہ شرمناک بات کچھ نہیں ہوسکتی کہ امریکہ اوریوروپ سے ہندوستان میں مداخلت کرنے کی خواہش کی جائے۔