دہلیسوشیل میڈیا

زائداز2 ہزار روپے کے یوپی آئی لین دین کا 1.1 فیصد فیس لی جائے گی

نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ یکم اپریل سے مرچنٹ یو پی آئی (یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس) لین دین پر 1.1 فیصد کی انٹرچینج فیس عائد کی جائے گی۔

نئی دہلی: نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ یکم اپریل سے مرچنٹ یو پی آئی (یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس) لین دین پر 1.1 فیصد کی انٹرچینج فیس عائد کی جائے گی۔

این پی سی آئی نے اپنے ایک حالیہ سرکولر میں کہا کہ یوپی آئی کے ذریعہ لین دین کے لئے پری پیڈ پیمنٹس انسٹرومنٹس (پی پی آئی) کے استعمال پر انٹرچینج فیس عائد ہوگی۔

اگر 2 ہزار روپے سے زیادہ لین دین کیا جائے تو یہ چارجس لگائے جائیں گے۔ مختلف زمروں کے تاجرین کے لئے مختلف انٹرچینج فیس عائد ہوگی۔

اس میں 0.5 فیصد سے لے 1.1 فیصد تک فیس شامل ہے۔ آج جاری کردہ ایک نوٹیفیکشن میں این پی سی آئی نے کہا کہ متعارف کردہ فیس صرف پری پیڈ ادائیگی کے آلات کے ذریعہ کئے گئے مرچنٹ ٹرانزکشن پر ہی عائد ہوگی۔

عام یوپی آئی ادائیگیوں پر کوئی فیس عائد نہیں کی جائے گی۔ این پی سی آئی نے اسے بینک کھاتہ میں منتقلی کی ادائیگیاں قرار دیا۔