دہلی

سسوڈیہ بی جے پی میں شامل ہوجائیں تو کل رہا ہوجائیں گے: کجریوال

چیف منسٹر دہلی اروندکجریوال نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ صحت و تعلیم کے شعبوں میں ان کی حکومت کے کام کو سبوتاج کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

نئی دہلی: چیف منسٹر دہلی اروندکجریوال نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ صحت و تعلیم کے شعبوں میں ان کی حکومت کے کام کو سبوتاج کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ای ڈی کی تحویل میں عاپ سربراہ کی حفاظت و سلامتی کے بارے میں پارٹی فکر مند:آتشی
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
اپوزیشن قائدین پر دھاوے کرانا ٹھیک نہیں: اروند کجریوال
منیش سسوڈیہ کو تہاڑ جیل سے ایل این جے پی لے جایاگیا
فلم رضا کار، بی جے پی قائدین میں اختلافات عیاں

ان کے نائب منیش سسوڈیہ کو گرفتار کرتے ہوئے ایسا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شراب اسکام محض ایک بہانہ ہے اور اگر منیش سسوڈیہ بی جے پی میں شامل ہوجاتے ہیں تو کل تک وہ رہا ہوجائیں گے۔ کجریوال نے سسوڈیہ کی گرفتاری کے بعد میڈیا کے ساتھ اپنی پہلی بات چیت میں کہا کہ کرپشن کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اصل مقصد وزراء کی جانب سے کئے گئے اچھے کام کو روکنا تھا۔ کجریوال نے کہا کہ بی جے پی عام آدمی پارٹی کو روکنا چاہتی ہے۔ جب سے ہم پنجاب میں جیتے ہیں وہ ہمیں برداشت نہیں کرپارہے ہیں۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ عام آدمی پارٹی نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہترین کام کیا ہے‘ کجریوال نے کہا کہ منیش سسوڈیہ نے بحیثیت وزیر تعلیم سارے تعلیمی ماڈل کو تبدیل کیا ہے۔ ستیندرجین نے دہلی کو محلہ کلینکس دیئے تھے۔

کجریوال نے مدھیہ پردیش، گجرات اور دیگر ریاستوں کی بی جے پی حکومتوں کے ساتھ تقابل کرتے ہوئے کہا کہ اِن لوگوں نے ہندوستان کا سر فخر سے اونچا کیا ہے۔ مذکورہ ریاستوں کی بی جے پی حکومتیں اتنے برسوں بعد بھی کسی اسکول یا ہاسپٹل کو ٹھیک نہیں کرسکی ہیں۔

میں دہلی کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ایسا نہیں ہوگا۔ دہلی کا اچھا کام جاری رہے گا اور مزید تیز رفتاری سے چلے گا۔ سسوڈیہ کی گرفتاری کے بعد سے عام آدمی پارٹی سازش کے نظریہ کو اجاگر کررہی ہے۔

اس کا الزام ہے کہ بی جے پی نے مرکزی ایجنسیوں کو اس کے قائدین کے پیچھے لگادیا ہے تاکہ سسوڈیہ کی کامیابیوں کو ضائع کرسکے اور دہلی حکومت کے کام پر پانی پھیر سکے۔