دہلی

سکھ وفد کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات

گردوارہ بالا صاحب کے ایک وفد نے پیر کے دن وزیر اعظم نریندر مودی سے یہاں ان کی قیامگاہ لوک کلیان مارگ میں ملاقات کی۔

نئی دہلی: گردوارہ بالا صاحب کے ایک وفد نے پیر کے دن وزیر اعظم نریندر مودی سے یہاں ان کی قیامگاہ لوک کلیان مارگ میں ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران سکھ کمیونٹی کی بھلائی کے لیے مسلسل کام کرنے کے ضمن میں ان کی حکومت کے تیقن کا اعادہ کیا۔

گردوارہ بالا صاحب کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر اکھنڈ پاٹھ منعقد کیا گیا تھا۔ سکھوں کے وفد نے وزیر اعظم کو پگڑی باندھ کر اور ایک سروپا پیش کرتے ہوئے انہیں اعزاز بخشا۔ وزیر اعظم کی عمردرازی اور اچھی صحت کے لیے دعا بھی کی گئی۔

وفد نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کی جانب سے سکھ کمیونٹی کی بھلائی کے لیے کیے گئے اقدامات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وفد کے ارکان نے مودی کے کئی غیر معمولی اقدامات کا تذکرہ بھی کیا، جن میں 26 دسمبر کا ویر رال دیوس کے طور پر اعلان، کرتار پور صاحب کاریڈور کی کشادگی، گردواروں کی جانب سے چلائے جانے والے لنگر پر سے جی ایس ٹی برخواست کرنا اور دیگر شامل ہیں۔