دہلی

للت مودی نے سشمیتا سین کے ساتھ تعلقات کا کیا انکشاف

ٹویٹر پوسٹ پر یہ قیاس آرائیاں کی گئیں کہ دونوں کی شادی ہوچکی ہے، جس پر مودی نے واضح کیا کہ وہ ابھی ڈیٹ کر رہے ہیں اور جلد ہی شادی کر لیں گے۔ انہوں نے کہا ’’واضح کر دوں۔ شادی نہیں کی ہے، صرف ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ وہ بھی ایک دن ہو گا۔

نئی دہلی: آئی پی ایل کے سابق چیئرمین اور مفرور للت مودی نے جمعرات کو سابق مس یونیورس سشمیتا سین کے ساتھ اپنے تعلقات کا انکشاف کیا۔ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے مودی نے کہا ’’کنبہ اور میری ساتھی سشمیتا سین کے ساتھ عالمی دورے کے بعد ابھی واپس لندن میں ہوں۔ ایک نئی شروعات، ایک نئی زندگی آخر کار۔ میں چاند پر ہوں۔

اس کے بعد ان کی ٹویٹر پوسٹ پر یہ قیاس آرائیاں کی گئیں کہ دونوں کی شادی ہوچکی ہے، جس پر مودی نے واضح کیا کہ وہ ابھی ڈیٹ کر رہے ہیں اور جلد ہی شادی کر لیں گے۔ انہوں نے کہا ’’واضح کر دوں۔ شادی نہیں کی ہے، صرف ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ وہ بھی ایک دن ہو گا۔

مودی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی، پہلے چیئرمین اور کمشنر ہیں۔ آئی پی ایل کی کوچی فرنچائز کے نمائندوں نے 16 اپریل 2010 کو بی سی سی آئی سے شکایت کی کہ مودی نے انہیں فرنچائز چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔

بی سی سی آئی نے آئی پی ایل فائنل کے ایک دن بعد 24 اپریل کو مودی کو 22 الزامات کے تحت معطل کر دیا تھا، جن میں فیصلے کرتے وقت گورننگ کونسل کو نظرانداز کرنے، مناسب طریقہ کار پر عمل نہ کرنے، بولیوں میں دھاندلی، اپنے دوستوں کو ٹھیکے دینے، نشریات سودے پر رشوت لینے ، فرنچائزز فروخت کرنا شامل ہیں۔ اپنی معطلی کے فوراً بعد مودی لندن چلے گئے تھے۔