دہلی

لڑائی بے حد سخت تھی، عمر خالد کے والد کا ردِعمل

جے این یو کے طالب علم عمر خالد جنہیں 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق کیس میں بری کیا گیا ہے، کے والد نے کہا کہ لڑائی کافی سخت رہی ہے۔

نئی دہلی: جے این یو کے طالب علم عمر خالد جنہیں 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق کیس میں بری کیا گیا ہے، کے والد نے کہا کہ لڑائی کافی سخت رہی ہے لیکن ہم حصول انصاف کے بارے میں مثبت سوچ رکھتے ہیں۔

ایس کیو آر الیاس نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ ان کے بیٹے کو جلد ہی جیل سے رہا کردیا جائے گا، کہا کہ عمر نے بڑی بہادری سے قانونی جنگ لڑی ہے۔