دہلی

مودی نے آسٹریلیا میں مندروں پر حملوں کا مسئلہ اُٹھایا

وزیراعظم نریندرمودی نے جمعہ کے دن اپنے آسٹریلیائی ہم منصب انتونی البانیز کے ساتھ آسٹریلیا میں مندروں پر حالیہ حملوں کا مسئلہ اٹھایا۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے جمعہ کے دن اپنے آسٹریلیائی ہم منصب انتونی البانیز کے ساتھ آسٹریلیا میں مندروں پر حالیہ حملوں کا مسئلہ اٹھایا۔

متعلقہ خبریں
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
انڈیا اتحاد اگر بہن مایاوتی کو وزیر ِاعظم کا چہرہ بناکر پیش کرے تو یقینی طور پر زعفرانی پارٹی کا صفایہ ہوجائے گا
مودی کی تیسری میعاد کیلئے کرناٹک کی 102 سالہ خاتون کی پدیاترا (ویڈیو)
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی

دونوں قائدین نے جاریہ سال کے اواخر تک ایک بڑے تجارتی معاہدہ کو قطعیت دینے اور اپنی پہلی چوٹی بات چیت میں ہند۔ بحرالکاہل سیکوریٹی تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کی۔

ہندوستان اور آسٹریلیا نے 4 معاہدوں پر دستخط کئے جن میں اسپورٹس‘ اِنوویشن‘ آڈیوویژول پروڈکشن اور سولار پاور (شمسی توانائی) کے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔

مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں آسٹریلیا میں مندروں پر حملوں کی خبریں آرہی ہیں۔