دہلی

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں 16نئے بلز متعارف کرائے جائیں گے

لوک سبھا کے آنے والے سرمائی اجلاس میں تقریباً16نئے بل متعارف کرائے جائیں گے جن میں جنگلات (تحفظ) ترمیمی بل، ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹیوسوسائٹیز(ترمیمی) بل2022 اوردیگرشامل ہیں۔

نئی دہلی: لوک سبھا کے آنے والے سرمائی اجلاس میں تقریباً16نئے بل متعارف کرائے جائیں گے جن میں جنگلات (تحفظ) ترمیمی بل، ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹیوسوسائٹیز(ترمیمی) بل2022 اوردیگرشامل ہیں۔

لوک سبھا بلیٹن کے مطابق مرکز16بل متعارف کراناچاہتاہے تاکہ انہیں لوک سبھامیں منظوری حاصل ہوسکے۔

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا 7دسمبر سے آغازہوگا۔جنگلات (تحفظ) ترمیمی بل2022ء کامقصد جنگلات (تحفظ) ایکٹ بابتہ1980میں ترمیم کرناہے تاکہ اس ایکٹ کی دفعات کے اطلاق میں ابہام کودورکیاجاسکے۔