دہلی

پی ایف آئی کے القاعدہ سے روابط این آئی اے کا دعویٰ

نیشنل انوسٹی گیشن (این آئی اے) نے کیرالا کی ایک عدالت میں داخل رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ممنوعہ پاپلر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے القاعدہ سے روابط ہیں۔

نئی دہلی: نیشنل انوسٹی گیشن (این آئی اے) نے کیرالا کی ایک عدالت میں داخل رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ممنوعہ پاپلر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے القاعدہ سے روابط ہیں۔

تحقیقاتی ایجنسی نے الزام عائد کیا کہ پی ایف آئی قائدین‘مختلف ذرائع سے القاعدہ سے ربط میں تھے۔

حالیہ دھاوؤں میں این آئی اے کو چند آلات ملے جن کی اسکیاننگ سے پتہ چلا کہ پی ایف آئی قائدین القاعدہ سے ربط میں تھے۔

ان کا ایک خفیہ ونگ بھی تھا جسے وہ علحدہ وقت پر ظاہر کرناچاہتے ہیں۔