دہلی

ہندوستان میں نئے کووِڈ کیسس میں 40 فیصد اضافہ

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کووِڈ کیسس میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جملہ 3016کیسس کی اطلاع دی گئی ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کووِڈ کیسس میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جملہ 3016کیسس کی اطلاع دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر ماسک کے استعمال میں اضافہ
تلنگانہ میں کوویڈ کے23 نئے معاملات

مرکزی وزارت ِ صحت نے آج یہ بات بتائی۔ کیسس میں اضافہ کے پیش نظر حکومت ِ دہلی نے ایک ایمرجنسی اجلاس طلب کیا ہے۔ مثبت ہونے کی یومیہ شرح 2.7 فیصد اور ہفتہ واری شرح 1.71 فیصد درج کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1396 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور فعال کیسس کی تعداد 13509 ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکومت ِ دہلی نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طورپر 300 نئے کووڈ کیس درج کئے گئے ہیں جبکہ منگل کے روز 214 کیس درج کئے گئے تھے۔

حکومت ِ دہلی کے ہیلت بلیٹن کے مطابق قومی دارالحکومت میں یومیہ مثبت ہونے کی شرح 13.79 فیصد درج کی گئی ہے جبکہ فعال کیسس کی تعداد 806 ہے جن کے منجملہ 452 مریضوں کا علاج گھرپر ہی کیا جارہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 163 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19,82,029 ہوگئی ہے جبکہ دہلی میں کیسس کی جملہ تعداد 20,09,361 درج کی گئی ہے۔ شہر میں مہلوکین کی تعداد 26,526ہوگئی ہے۔