دہلی

ملک میں کووڈ انفیکشن سے 2 مریضوں کی موت

جمعہ کو وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز میں اضافے کے ساتھ ان کی تعداد 15,208 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,47,15,786 ہو گئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے دو مریضوں کی موت ہوئی ہے اور ایکٹیو کیسز 1,699 بڑھ کر 15,000 سے زیادہ ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6553 افراد کو ویکسین دی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 220 کروڑ 65 لاکھ 99 ہزار 34 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

جمعہ کو وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز میں اضافے کے ساتھ ان کی تعداد 15,208 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,47,15,786 ہو گئی ہے۔

 اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد دو بڑھ کر 5,30,867 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1,390 بڑھ کر 4,41,69,711 تک پہنچ گئی ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 510 ایکٹو کیسز کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کیرالہ میں 463، کرناٹک میں 130، دہلی میں 126، گجرات میں 111، گوا میں 91، ہریانہ میں 50، پنجاب میں 48، ہماچل پردیش میں 43، تمل ناڈو میں 37، اڈیشہ میں 32،

راجستھان میں 22، مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں 14 ، چھتیس گڑھ میں 13، مغربی بنگال میں 11، چنڈی گڑھ میں 10، آندھرا پردیش اور اتراکھنڈ میں نو، سکم میں پانچ، لداخ میں چار، جھارکھنڈ میں دو فعال معاملات کا اضافہ ہوا ہے۔ گوا اور گجرات میں بالترتیب ایک ایک مریض کی کورونا سے موت ہوئی۔