حیدرآبادسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

انسٹا گرام پر اللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخی

ایک طرف پولیس شہر میں ا من برقراررکھنے کیلئے رات دن کوشش کررہی ہے وہیں دوسری جانب فرقہ پرست اور شرپسند عناصر پرامن فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

حیدرآباد: ایک طرف پولیس شہر میں ا من برقراررکھنے کیلئے رات دن کوشش کررہی ہے وہیں دوسری جانب فرقہ پرست اور شرپسند عناصر پرامن فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ذرائع کے بموجب کاروان کا رہنے والا شرپسند رگھویندرراؤ نے فرقہ پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسٹا گرام پر اللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخی کی۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شعیب، اسماء و باسط جو ہیومین رائٹس جسٹس مشن سے تعلق رکھتی ہیں پولیس اسٹیشن پہنچی کر شرپسند رگھویندرکے خلاف شکایت درج کرانے ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن پہونچے۔

سوشل میڈیا پر اللہ رب العزت کی شان میں گستاخانہ کلمات تحریر کرنے کی اطلاع پر مقامی افراد کی بڑی تعداد پولیس اسٹیشن پہونچ گئی اور مجاہد نگر جھرہ کے رہنے والے محمد خان نے اس واقعہ پر رگھویندر کے خلاف ٹپہ چبوترہ پولیس میں شکایت درج کرائی۔

ٹپہ چبوترہ پولیس نے تحریری شکایت وصولی کرلی اور شکایت گزار کو رسید بھی حوالے کی۔ شرپسند کا انسٹا گرام آئی ڈی IM-ALEX.23 بتایا گیا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق ٹپہ چبوترہ پولیس نے ملزم کو کاماٹی پورہ پولیس اسٹیشن کے حدود سے گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو سائبر کرائم پولیس کے حوالے کیاجائے گا کیونکہ اُس نے یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔