دہلی

آر بی آئی کے فرضی دستاویزدہلی ایرپورٹ پر 3 افراد گرفتار

چینائی جارہے 3 ہندوستانیوں کو دہلی ایرپورٹ پر سی آئی ایس ایف نے روک لیا۔ ان پر ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) کی فرضی دستاویز لے جانے اور انہیں روکنے والے پولیس عہدیدار کو رشوت دینے کی کوشش کا الزام ہے۔

نئی دہلی: چینائی جارہے 3 ہندوستانیوں کو دہلی ایرپورٹ پر سی آئی ایس ایف نے روک لیا۔ ان پر ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) کی فرضی دستاویز لے جانے اور انہیں روکنے والے پولیس عہدیدار کو رشوت دینے کی کوشش کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
کاروں کی خریداری کیلئے بینکوں سے قرض کے حصول میں دھوکہ دہی
دہلی ایئرپورٹ کو دھمکی آمیز میل کولکتہ میں بنگلہ دیشی گرفتار
جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس فراہمی میں ملوث ملزم اور5 خریدارگرفتار
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
فرضی ”سی ایم او عہدیدار“ نے پونے کے دو بڑے کالجس کو ٹھگ لیا

انہیں دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سی آئی ایس ایف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہری کشن کی نظر مشتبہ کاغذات پر پڑی۔ اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ (آئی جی آئی) کے ٹرمنل 3 پر جمعہ کی شام وہ سیکوریٹی چیک پر تعینات تھا۔

سی آئی ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ مسافرین نے ان کاغذات کے تعلق سے اطمینان بخش جواب نہیں دیا اور انہوں نے اے ایس آئی ہری کشن سے کہا کہ وہ 3 لاکھ روپے لے لے اور انہیں جانے دے۔

اے ایس آئی نے انہیں ڈانٹا اور ایرپورٹ پر اپنے سینئر عہدیداروں کو اس کی اطلاع دی۔ تینوں مسافرین کو اسپائس جیٹ کی پرواز میں سوار ہونے نہیں دیا گیا جس کے ذریعہ چینائی جانا چاہتے تھے۔ دہلی پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی اور تینوں کو گرفتار کرلیا۔ ڈائرکٹر جنرل سی آئی ایس ایف نے اے ایس آئی ہری کشن کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔