دہلی

کورونا وائرس سے ایک ہی دن 6 افراد کی موت

وزارت صحت کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز بڑھ کر 13,509 ہو گئے ہیں۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 کروڑ 47 لاکھ 12 ہزار 692 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چھ لوگوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,862 ہو گئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں کورونا کے فعال معاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور 24 گھنٹوں میں 1606 کیسز بڑھ کر 13 ہزار سے زیادہ ہو گئے ہیں جب کہ اس بیماری کی وجہ سے چھ مریضوں کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 15,784 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 220 کروڑ 65 لاکھ 92 ہزار 481 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

وزارت صحت کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز بڑھ کر 13,509 ہو گئے ہیں۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 کروڑ 47 لاکھ 12 ہزار 692 ہو گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی چھ لوگوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,862 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1396 بڑھ کر چار کروڑ 41 لاکھ 68 ہزار 321 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 512 فعال کیسز دیکھنے میں آئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش میں 181، مہاراشٹر میں 163، گجرات میں 160، دہلی میں 135، کرناٹک میں 101، ہریانہ میں 84، گوا میں 72، پنجاب میں 45، اتر پردیش میں 40، اڈیشہ میں 32، تمل ناڈو میں 29،آندھرا پردیش میں 13،

 چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال میں 12، چندی گڑھ میں آٹھ، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں سات، جموں و کشمیر اور تلنگانہ میں چھ چھ، بہار، جھارکھنڈ اور راجستھان میں تین، جبکہ سکم میں ایک سرگرم کیس ہے۔دہلی میں کورونا سے دو، ہماچل پردیش میں ایک، مہاراشٹر میں تین مریضوں کی موت ہوئی۔