دہلی

7سالہ لڑکے کے گال کو سگریٹ سے جلایا گیا

لڑکے نے الزام لگایا کہ اس کی نسبتی بہن کی جانب سے 29 دسمبر 2022 کو انوپم گارڈن میں واقعہ اس کے باپ کے مکان میں ایک سگریٹ کے ساتھ جلایا گیا۔

نئی دہلی: جنوبی دہلی میں ایک 7 سالہ لڑکے کی چچی کی بیٹی نے سگریٹ سے لڑکے کو جلایا۔ ایک عہدیدار نے جمعہ کے دن یہ بات کہی۔

عہدیدار نے کہا کہ بچے کے والدین نے طلاق کے لئے عرضی داخل کی ہے اور عدالت کے حکم پر لڑکا باری باری باپ اور ماں کے پاس قیام کرتا ہے۔

پولیس کے بموجب 28 فروری کو نب سرائے پولیس اسٹیشن کو ایک فون کال موصول ہوا کہ ایک سگریٹ کے ذریعہ ایک 7 سالہ لڑکے کے گال کو جلایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ساوتھ) چندن چودھری نے کہا کہ تحقیق کے دوران بچہ کا طبی معائنہ کیا گیا اور کونسلنگ کی گئی۔ بچہ کو سی ڈبلیو سی۔ II کے روبرو پیش کیا گیا اور بچہ کو اس کی ماں کی تحویل میں دیا گیا تھا۔

بچہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں کہا کہ فی الوقت وہ اپنی ماں کے ساتھ مدن گیر میں ڈی ڈی اے فلیٹ میں مقیم ہے۔ وہ اپنے باپ، چچی اور ان کی بیٹی کے ساتھ گذشتہ 3 ماہ سے مقیم تھا۔

لڑکے نے الزام لگایا کہ اس کی نسبتی بہن کی جانب سے 29 دسمبر 2022 کو انوپم گارڈن میں واقعہ اس کے باپ کے مکان میں ایک سگریٹ کے ساتھ جلایا گیا۔

بچہ نے خوف کی وجہ سے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا لڑکے نے 27 فروری کو اپنے ٹیوشن ٹیچر سے واقعہ بیان کیا ماں اپنے بچہ کو ایک ڈاکٹر کے پاس لے گئی اور مدد کے لئے پولیس کو طلب کیا۔ اس ضمن میں جو نیل جسٹس ایکٹ 2015 کے تحت ایک کیس درج رجسٹر کیا گیا۔