حیدرآباد

نئی دہلی کے اے پی بھون کی تقسیم، تلنگانہ کو 8 ایکڑ اراضی الاٹ

مرکزی وزارت داخلہ نے نئی دہلی میں اے پی بھون کو تقسیم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ احکامات کے مطابق آندھرا پردیش کو 11.566 ایکڑ اور تلنگانہ کو 8.245 ایکڑ اراضی الاٹ کی گئی ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزارت داخلہ نے نئی دہلی میں اے پی بھون کو تقسیم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ احکامات کے مطابق آندھرا پردیش کو 11.566 ایکڑ اور تلنگانہ کو 8.245 ایکڑ اراضی الاٹ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھراپردیش کے صدر مقام کی کہانی میں نیا موڑ
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر

مرکزی حکومت کے فیصلہ کی رو سے گوداوری بلاک، سوارنامکھی بلاک، نرسنگ ہاسٹل میں 3.359 ایکڑ اور پٹودی ہاؤس میں 2.396 ایکڑ زمین آندھرا پردیش کو دی گئی۔

تلنگانہ کو صابری بلاک میں تین ایکڑ اور پٹودی ہاؤس میں 5.245 ایکڑ اراضی الاٹ کی گئی تھی۔

اس سلسلے میں دونوں ریاستوں کے چیف سیکرٹریز کو مکتوب بھیج دیئے گئے ہیں۔